’’را ‘‘کے ایجنٹ کی تحقیقات کرانا سلامتی کا معاملہ ہے،مولا بخش چانڈیو

’’را ‘‘کے ایجنٹ کی تحقیقات کرانا سلامتی کا معاملہ ہے،مولا بخش چانڈیو

حید رآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ ہونے کی باتیں آج کی نہیں بلکہ مشرف دور میں بھی ہوئی تھیں عمران خان تو ثبوت لے کر لندن بھی گئے تھے لیکن پھر کیا ہوا؟ را کے ایجنٹ کی تحقیقات کرانا سلامتی کا معاملہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پارٹی مفادات سے بالا تر ہوکر معاملات کو دیکھنا ہوگا نہیں پتہ کہ آنے والے دنوں میں کوئی تماشہ ہونے والا ہے۔ ثابت ہوگیا کہ سندھ سے اٹھنے والی آوازیں بے معنی نہیں تھیں نیب کا انصاف غیر جانبدار نہیں رہا اسے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت پر را کے ایجنٹ ہونے کا معاملہ صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے پاکستان سے الزامات کی سیاست کو پاک کرنا ہوگا را کے ایجنٹ کی تحقیقات کرانا سلامتی کا معاملہ ہے

مزید : صفحہ اول