وزیراعظم خواتین کو با اختیار بنانے کی نئی پالیسی کااعلان کل کرینگے

وزیراعظم خواتین کو با اختیار بنانے کی نئی پالیسی کااعلان کل کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف (کل ) منگل کو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ پالیسی کا اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ نئی پالیسی خواتین کے سماجی حقوق اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی اور کام کی جگہ پر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں گی۔ وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی پالیسی 2016 تشکیل دینے کے لئے ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد ، وزیر مملکت برائے قومی صحت و ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سارہ افضل تارڑ ‘ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن احمد خان‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اشتر اوصاف علی جبکہ ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر شیزرہ منصب علی خان کھرل‘ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک‘ سینیٹر عائشہ رضا فاروق‘ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی سیکرٹری ارم بخاری جبکہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

مزید : صفحہ اول