داعش کے جنگجوؤں کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی،فلیق الشام کا دعوی

داعش کے جنگجوؤں کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی،فلیق الشام کا دعوی

دمشق(این این آئی)'فلیق الشام' نامی شامی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمالی حلب کے مضافات میں داعش کے سیکڑوں کارکنوں کو تنظیم چھوڑ کر پرامن مقامات پر پہنچانے میں سہولت کار کا فریضہ انجام دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ المعروف داعش کی شدت پسندی کے ہاتھوں تنگ آ کر اس تنظیم میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑ چکی ہے جس کے بعد اس کے کارکن مختلف تنظیموں سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ انہیں داعش کے چنگل سے آزاد کروا کر شامی اپوزیشن کے زیر کنڑول علاقوں تک محفوظ رسائی دے جا سکے۔ اس مقصد کے لئے خصوصی انتظامات کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔فلیق الشام کی تشکیل گزشتہ برس مارچ میں جیش الفتح سے کنارہ کشی کے بعد ہوئی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو ایک مرتبہ پھر گولا باری کا نشانہ بنایا ہے۔ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی مسلح فوج نے اپنی سرحد پر نصب 'ھاوزر' نامی توپ سے شامی شہر حلب کے شمال میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر گولا باری کی۔ادھر شام سے ملنے والی دوسری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بروز اتوار بھی جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے بشار الاسد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے

مزید : صفحہ اول