مصطفیٰ کمال نے عوام سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

مصطفیٰ کمال نے عوام سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

کراچی(اے این این) ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور کراچی کے سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے عوام سے رابطے اور اپنی نئی پارٹی کا پیغام پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔مصطفیٰ کمال نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ بنالیئے ہیں جس پر ان کے چاہنے والے اور ان کی نئی پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند انہیں فالو کرسکتے ہیں جب کہ مصطفیٰ کمال کی موجودہ رہائش گاہ کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں جس میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی آئی ڈیز درج ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عوام کی جانب سے بے پناہ پیار اور حمایت ملنے پر ان کے شکر گزار ہیں اور یہ چیز ان کے لیئے باعث افتخار ہے ،انشاء اللہ وہ عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس لائیں گے۔

مزید : صفحہ اول