جشن بہاراں پاکستان میلہ کا مقام تبدیل،ہربنس پورہ میں لگایا جائیگا

جشن بہاراں پاکستان میلہ کا مقام تبدیل،ہربنس پورہ میں لگایا جائیگا

لاہور(جنرل رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے جشن بہاراں پاکستان میلہ کا مقام تبدیل کر دیا ہے ۔یہ میلہ مال روڈ سے تبدیل کر کے ہربنس پورہ کینال پر لگایا جائے گا ۔جس کی ڈی جی شکیل احمد میاں نے منظوری دے دی ہے جشن بہاراں میلہ کا مقام ٹریفک کے معاملات کو حل کرنے کے لیے تبدیل کیا گیا ہے کہ 15مارچ سے 30مارچ تک لاہور کینال جشن بہاراں میلہ مال روڈ سے جیل روڈ انڈر پاس تک منعقد کیا جانا تھا جس کی تیاریاں آخری مراحلے میں داخل ہو چکی تھیں مگر اچانک اس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے ان یہ کینال روڈ فیح گڑھ سے ہربنس پورہ کے درمیان نہر پر لگایا جائے گا جس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1