کرکٹ شائقین شیخ حسینہ واجد کو ڈھونڈتے رہے

کرکٹ شائقین شیخ حسینہ واجد کو ڈھونڈتے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈھاکہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ ٹونٹی ٹونٹی کے فائنل میں کرکٹ کے شائقین کی نظریں اس دروازے پر لگی رہیں جہاں سے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آمد متوقع تھی۔ عام خیال یہ تھا کہ وہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے ضرور آئیں گی کیونکہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران وہاں موجود تھیں۔ حسینہ واجد کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں امید تھی کہ بنگلہ دیش بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ جیت جائیگا اور اس امید پر انہوں نے سٹیڈیم میں آنا تھا لیکن جب جیت کے امکانات نظر نہ آئے تو انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔ دھونی نے بنگلہ دیش کا خواب چکنا چور کر دیا۔

کرکٹ شائقین

مزید : صفحہ اول