چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں‘ صدر پاکستان ممنون حسین دورہ انڈونیشیا پر روانہ ہوگئے‘ مولانا عبدالغفور حیدری قائم مقام چیئرمین سینٹ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے دورہ انڈونیشیا پر روانہ ہونے کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی قائم مقام صدر ہونگے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری قائم مقام چیئرمین سینٹ بن گئے۔ (آج) پیر کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے

مزید : صفحہ اول