واپڈا کالج روڈ سب ڈویژن کو لیا قت آباد کوٹ لکھپت میں شفٹ کئے جانے پر احتجاج

واپڈا کالج روڈ سب ڈویژن کو لیا قت آباد کوٹ لکھپت میں شفٹ کئے جانے پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ٹا ؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کہ سینکڑوں مکینوں نے واپڈا کالج روڈ سب ڈویژن کو لیا قت آباد کوٹ لکھپت میں شفٹ کیئے جانے پر زبردست احتجاج کیا ہے، اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے اس صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لیئے کا مطالبہ کیا ہے، محمد سرفراز خان نے بتایا کہ بلاک نمبر8.9.10.11.2.اور16 کو لیاقت آباد منتقل کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے بجلی کے بلوں کی درستگی نئے میٹر کے کنکشن بجلی کی بندش اور دیگر شکایات کے سلسلہ میں یہاں کے مکینوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرا ذرا سے مسائل کے حل کے لیئے دو کلومیٹر کا فا صلہ طے کر کے جانا پڑتا ہے، جو کہ صارفین کے لیئے انتہائی تکلیف دے مرحلہ ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت آباد سب ڈویژن سے لیسکو آفس دوبارہ ٹاؤن شپ کالج روڈ لایا جائے۔