حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ابوذر غفاری

حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ابوذر غفاری

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن اور مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے سابق سینئر نائب صدر ابو ذر غفاری نے کہا ہے کہ موجو دہ حکو مت تاجروں کے مسائل حل کر نے میں جہاں کلیدی کردار ادا کررہی ہے وہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد مہنگائی کا گراف نیچے گر گیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکو مت کو چاہیے کہ ملکی اور بین الاقوامی تجارت کے تناظر میں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ انڈسٹری کو ریلیف مل سکے۔ مقامی تاجر و صنعتکار بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک سے اشیاء کی قیمتوں میں مقابلہ نہیں کر پا رہے بجلی سستی ہو گی تو پیداواری لاگت بھی کم ہو گی۔ ابو ذرغفاری نے کہاکہ آج کے پاکستان کی حالت 2013 کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے اور 2018 میں مزید بہتر ہو گی 1500 میگا واٹ کے پراجیکٹ شروع ہو چکے ہیں اور 2018 تک بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نظام آسان بنا کر تاجروں کو درپیش مسائل کا حل کیا ہے جس کے پیش نظر تاجر محب وطن ہو نے کا ثبو ت دیتے ہوئے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1