حکمرا ن جماعت کانیب کے خلافواویلا سمجھ سے بالا تر ہے،عمر کسانہ

حکمرا ن جماعت کانیب کے خلافواویلا سمجھ سے بالا تر ہے،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کرپشن پکڑے جانے کے خوف سے نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں تاہم اب نیب کی پکڑ سے کوئی بھی کرپٹ فرد نہیں بچ سکے گا۔قانون سب کے لیے یکساں ہوتا ہے ،نیب اگر ن لیگ کا احتساب کرتی ہے تو اسے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے سیاستدانوں کو بھی کٹہرے میں لانا چاہیے ہم اسکی حمایت کرتے ہیں ۔ نیب کی پنجاب میں کارروائیوں سے ن لیگ کے بڑے مگر مچھوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔جب کراچی میں کرپٹ افراد کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا تب تو (ن) لیگ نے کبھی نہیں کہا تھا کہ یہ غلط ہے اب جب نیب نے وزیر تعلیم رانا مشہود سمیت دیگر کئی اور سیاستدانوں سے پوچھ گچھ شروع کی تو نیب کے خلاف واویلا شروع کر دیا گیا ہے ۔