پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ میں نہیں کھیلنا چاہئے ، حکومت اور اپوزیشن کو اپنابنایا ہوا چیئرمین نیب ہضم نہیں ہو رہا ، عمران خان

پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ میں نہیں کھیلنا چاہئے ، حکومت اور اپوزیشن کو ...

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے چن کر اپنا نیب چیئرمین بنایا ہے ، وہی ان سے ہضم نہیں ہورہا تو آزاد نیب کو کیسے ہضم کریں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پر’’را ‘‘سے فنڈنگ لینے کے الزامات ہیں،تحقیقات ہونی چاہیے، انہوں نے الزام لگایا کہ الطاف حسین نے کراچی میں خوف کا ماحول پیدا کیا ، مافیا سٹائل کی تنظیم بنائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کرتاہے کہ کس نے جینا ہے کس نے مرنا ہے، یہاں کی حکومتوں کی کمزوری ہے اپنی حکومت بچانے کیلئے الطاف حسین سے اتحاد کرلیتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کی دھرم شالہ میں کھیلنے کی مخالفت کی۔

مزید : صفحہ اول