جنگل فروخت ہونے سے زرعی اراضی بنجر ہو رہی ہے ،سعدیہ سہیل

جنگل فروخت ہونے سے زرعی اراضی بنجر ہو رہی ہے ،سعدیہ سہیل

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب میں شجر کاری نہ ہونے کے برابر ہے حکومت پنجاب جنگلات کی کٹائی پر پابندی لگانے کی بجائے اورنج ٹرین منصوبے کی آڑ میں مخصوص مافیا نے لاہور سے درخت بے دری سے کاٹ دئیے ہیں جس سے لاہور میں آلود گی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے لاہور جڑانوالہ روڈ سگیاں جو الیچی، امرود اور پھولوں کی پیداوار کا علاقہ تھا وہاں ہاؤسنگ سکیمیں اور پلازے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بھی خیبر پی کے حکومت کی طرح پودے اُگانے کا ٹارگٹ دے۔ پاکستان میں صرف 4.8 فیصد پر جنگلات ہیں حالانکہ کل رقبہ کے 25 فیصد پر جنگلات ہونے چاہیں۔ درخت کٹنے سے زمینی کٹاؤ، بارشوں میں کمی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ خوراک بنانے کے لئے جذب نہیں ہو گی۔ پنجاب حکومت میں جنگل پرائیویٹ کمپنیوں کو اونے پونے فروخت کررہی ہے،جنگل تیز ی سے ختم ہونے سے پنجاب کی زرعی اراضی بنجر ہورہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1