ٹرانسپورٹ کرایوں میں معمولی کمی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا،بلال شیرازی

ٹرانسپورٹ کرایوں میں معمولی کمی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا،بلال شیرازی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صرف انٹر سٹی اور آؤٹ آف سٹی ٹرانسپورٹ بسوں کے کرایوں میں معمولی کمی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث حج اور عمرہ جیسے دینی فریضے کی ادائیگی کیلئے حج اور عمرہ کیلئے ہوائی جہازوں کے کرایوں بھی پٹرولیم مصنوعات کے تناسب سے کمی کی جائے۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پی آئی اے ،ریلوے کے کرائیوں میں کمی نہ ہونا عوامی ریلیف کی راہ میں رکاوٹ ہے وزیرریلوے صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں اپنے محکمے میں تاحال کرائے کی مد میں کمی نہ کرکے ہر روز کروڑوں روپے عوام سے زائد وصول کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا جواز بنا کر حج کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا اب جبکہ پٹرولیم مصنوعا ت میں کمی ہوئی تو حج کے کرائے کم کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔ بلکہ اخباری رپورٹوں کے مطابق آنے والے حج کے اخراجات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کی پلاننگ کرکے دینی فریضہ کی ادائیگی کرنے والے حاجیوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1