مسلم لیگ(ن) ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے،وحید گل

مسلم لیگ(ن) ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے،وحید گل

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے وحید گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہر قسم کے احتساب کیلئے تیار ہے ،ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے ،تمام قومی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے تاکہ قوم کی نظروں میں ان کا وقار بلند ہو سکے،پنجاب حکومت نے نیب کو کسی قسم کی کاروائی سے نہیں روکا ہے لیکن نیب کوپہلے اپنے اندر سے کالی بھیڑوں کو باہر نکالنا ہو گا جو نیب کا نام بدنام کررہی ہیں ،ملک سے کرپشن کا خاتمہ بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ،ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے جو بھی کرپشن میں ملوث پائے جائے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہے تھے،وحید گل نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) نیب کے خوف سے فرار کا راستہ نہیں تلاش کررہی پنجاب حکومت نے آج تک جتنے بھی پروجیکٹ مکمل کیے یا جن پر کام جاری ہے نیب ان کی تحقیقات یا انکوائری کرسکتی ہے حکومت کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی ،انہوں نے مزید کہا اگر ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1