مصطفی کمال کے الزامات کا حکومت اور خفیہ اداروں کو علم تھا،خورشید شاہ

مصطفی کمال کے الزامات کا حکومت اور خفیہ اداروں کو علم تھا،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ مصطفی کمال کے الزامات کا حکومت اور خفیہ اداروں کو علم تھا ،ان الزامات سے ایم کیو ایم پر اثر پڑے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں کرپشن نہیں تو نیب کے صوبے کی جانب رخ کرنے پر اتنا خوف کیوں ہے ،شہباز شریف اپنے وزراء کی کرپشن پر کنٹرول نہیں کر سکے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈھائی سالوں میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے گئے ۔سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ ایم کیو ایم کی دیگر شخصیات بھی شامل ہیں ،مصطفی کمال کا موقف مضبوط ہے اور مستقبل میں ان کے ساتھ مزید لوگ ملیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں لیکن اگر بھارت ایسا نہیں چاہتا تو ہمیں بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سیکیورٹی دیتا ہے تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ اول -