حکومت احتسات کے نعروں پر عملدرآمد نہ کر سکی،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت احتسات کے نعروں پر عملدرآمد نہ کر سکی،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے میاں شہباز شریف کے کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب پہلے اپنا نام بدلنے کا دعویٰ تو پورا کریں اس قسم کے دعویٰ وہ پہلے بھی کئی کر چکے ہیں لیکن اُن پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں برادران اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔
خالی دعوؤں سے کام نہیں چلے گااب عملی طور اقدامات کرنے ہوں گے۔ پنجاب میں پلوں اور سڑکوں پر جو میگا کرپشن سامنے آ رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنوں کو نوازنے کا کام بھی زورو شورسے جاری و ساری ہے ۔مسلم لیگ ن نے انتخابات کے دوران کئے گئے احتساب کے نعروں کے برعکس چلنا شروع کر رکھا ہے