نینسی ریگن 94 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

نینسی ریگن 94 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
 نینسی ریگن 94 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(اظہرزمان، بیوروچیف) امریکہ کے سابق آنجہانی صدر رونلڈ ریگن کی اہلیہ نینسی ریگن لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے 94 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ رونلڈ 93 سال کی عمر میں 2004ء میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ نینسی ریگن کا بیسویں صدی کی انتہائی موثر خواتین اول میں شمار ہوتا تھا۔ نینسی اور رونلڈ دونوں ہالی ووڈ کے اداکار رہے تھے۔ جہاں ان کی جان پہچان ہوئی اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نینسی ریگن نیویارک میں سٹیج ایکٹریس کے ہاں پیدا ہوئیں، 1943 ء میں سمتھ کالج سے گریجوایشن کے بعد انہوں نے ہالی وڈ میں اداکاری شروع کی جہاں ان کی رونلڈ ریگن کے ساتھ 1952ء میں شادی ہوئی، جن سے ان کے دو بچے پیٹی اور ران پیدا ہوئے۔ جب 1966ء میں رونلڈ ریگن کیلیفورنیا کے گورنر منتخب ہوئے تو وہ بھی ان کے ساتھ منظر عام پر آئیں۔ 1981ء میں وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد ایک بھرپور ’’سیاسی خاتون اول‘‘ کا کردار ادا کیا۔ وائٹ ہاؤس میں موجودگی کے دوران انہوں نے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئےNo" "Just Sayکے نعرے سے ایک کامیاب مہم چلائی۔ وائٹ ہاؤس سے فارغ ہونے کے بعد جب رونلڈ ریگن الزیمائر بیماری کا شکار ہوئے تو انہوں نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ان کی وفات تک بھرپور خدمت کی۔ سیمی ویلی میں رونلڈ ریگن صدارتی لائبریری میں جہاں ان کے خاوند مدفون ہیں، ان کے پہلو میں نینسی ریگن کو دفن کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -