عام آدمی پارٹی نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کر دی
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) تبدیلی اور جدید نظریات کی دعویدار عام آدمی پارٹی بھی انتہاء پسند نکلی، ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کر دی، پارٹی رہنماء زہر اگلنے لگے، کہتے ہیں بھارت کو صرف دوست ممالک کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہئے۔بھارت کی جانب سے کھیل کیساتھ کھلواڑ کرنے کی روایت پرانی ہے، ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے قومی ٹیم کو دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کی عام آدمی پارٹی نے بھی اپنا رنگ دکھا دیا۔ ہما چل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے مقامی یونٹ نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی مخالفت کر دی ہے۔ سیاسی جماعت کا مؤقف ہے کہ بھارت کو صرف اپنے دوست ممالک کیساتھ کرکٹ کھیلنی چاہئے۔عام ا?دمی پارٹی کا یہ بھی مؤقف ہے کہ پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنا ہندوستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے، ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی شرکت پر ایک جانب بھارت سکیورٹی کی یقین دہانی کرواتا نظر آتا ہے تو دوسری طرف انتہاء پسندوں اور تنگ نظروں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ نہیں تھم رہا