دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات14مارچ سے شروع ہوں گی

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات14مارچ سے شروع ہوں گی

لاہور(خبر نگار خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات14مارچ سے شروع ہوں گی ۔ مختلف13نشستیں ہوں گے،تقریبات میں سیاسی و مذہبی اورادیبی شخصیات سمیت نامورعلماء کرام شرکت کریں گے۔رابطہ کمیٹی سمیت 9 مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق14مارچ کو تعلیم وتربیت نشست،15مارچ کومقابلہ حسن قرأت اورعالمی حسن قرأت ،16 کو مقابلہ حسن نعت،17کومقابلہ حسن تقریر،18 کویوم مفتی اعظم پاکستان منایا جائیگا،19مارچ کونمائش کتب کا افتتاح ، 20مارچ :00 8 بجے صبح تقریب چادر پوشی وقرآن خوانی،10:00بجے تا1:00بجے دوپہرمفتی اعظم پاکستان سیمیناروعرس مبارک شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمیؒ ،بعد ظہرمرکزی انتخابات نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان سیشن2016-17 ،بعدنماز عشاء جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسنادمنعقد ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1