پٹرول سستا کے باوجود اتوار بازاروں میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں

پٹرول سستا کے باوجود اتوار بازاروں میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں

 لاہور (کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے سستے اتو ار بازار ضلعی حکو مت کی عد م تو جہی کے با عث مسائل سے دو چار ہیں جہا ں پر صارفین کو مصنو عی مہنگائی سمیت سٹا ل ہو لڈرز کو انتظا میہ کی جانب سے شکا یا ت ہیں ۔ اتو ار بازاروں کو بہتر بنا نے کے لیے ڈی سی او لاہور کو سنجیدگی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے ایسے اقدا مات اٹھا نے چاہیے جس سے سٹا ل ہو لڈرز کو در پیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو اور صارفین کو حقیقی ریلیف میسر آ سکے ۔ روزنا مہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شا دمان اتوار بازار کے سرو ے میں صارفین نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد اس کے اثرات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نہیں پڑے جس کے پیش نظر گزشتہ ہفتہ کی نسبت رواں ہفتہ بھی سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں یکساں ہیں۔ صارفین سدرہ ، معیز ،خالدہ اورشائستہ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیو ں کی قیمتیں قدرے کم ہیں اور ایک ہی جگہ سے تمام اشیاء کی دستیابی سے ریلیف حا صل کر رہے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکو مت کو سنجیدگی کا مظا ہرہ کر نا چاہیے۔ مسز علی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا ضلعی حکو مت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔کو ثر اور غزالہ نے کہا کہ یہا ں پر کچھ سستا نہیں ہے ۔ خادم اعلی پنجا ب کا سہرا سجا نے والے میا ں شہباز شر یف نے اقتدار میں آ کر عوام کو مایو س کیا ۔ مسز کاشف نے کہا کہ یہاں پر اشیاء کی کو الٹی بہتر جبکہ سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسبت یکساں ہیں ماہ نور اور اللہ دتہ نے کہا کہ آ سما ں سے باتیں کر تی مہنگا ئی نے زندگی اجیر ن بنا دی ہے ۔ روحا اور بشری ہمایوں نے کہا کہ ضلعی حکو مت کو چا ہیے کہ اتوار بازاروں کی حالت زار کو بہتر بنا نے کے لیے جا مع پالیسی ترتیب دیں ۔شا دمان اتوار بازار کے انچار ج طارق محمو د نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں پر تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجا م دے رہے ہیں ۔جبکہ صارفین کی شکا یا ت پر ایکشن لیتے ہو ئے ازالہ کیا جاتا ہے انھو ں نے کہا کہ یہاں پر انتظا میہ سبزیو ں و پھلو ں کی کو الٹی کا موازنہ کر تے ہو ئے قیمتو ں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے ہو ئے ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر آ سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1