زرداری اور رحمان ملک پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، چودھری توصیف

زرداری اور رحمان ملک پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، چودھری توصیف

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز علماء مشائخ پاکستان پیپلز پارٹی چودھری توصیف احمد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی طرف سے سابق صدر آصف زرداری اور رحمان ملک پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ، تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ ان الزامات کی انکوائری ہونی چاہئے تاکہ پتہ چلے کہ مصطفی کمال نے آصف زرداری اور رحمان ملک پر یہ الزامات کس بنیاد پر اور کس کے کہنے پر لگائے۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ایک نئی کمال ایک نئی سازش کے تحت قوم کو بے وقوف بنا نے کیلئے ایک نئی پارٹی بنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4