نیلی ر یوا لنگ لا ئٹس کے خلاف انفو ر سمنٹ مہم کا آغاز

نیلی ر یوا لنگ لا ئٹس کے خلاف انفو ر سمنٹ مہم کا آغاز

لاہور(وقائع نگار)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس کی ہدایات پر سنٹر ل زون نے غیرقانونی نمبر پلیٹ اور نیلی ر یوا لنگ لا ئٹس کے خلاف انفو ر سمنٹ مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جس میں ان کو استعمال کرنے والے غیر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گئی۔ ان خیا لا ت کا ا ظہا ر ڈی آئی جی مو ٹر وے پو لیس مر زا فاران بیگ نے قو می شا ہراہ کے اچا نک دورہ کر تے ہو ئے کیا۔ ڈی آئی جی مر زا فاران بیگ نے کہا نیلی ریو الو نگ لا ئیٹس کا استعمال غیرقا نونی سر گر میو ں میں استعمال ہو سکتا ہے ۔ مو ٹرو ے پولیس قو می شا ہرات پر اس کا غلط استعمال ہر ممکن طر یقے سے رو کے گئی اور اس سلسلہ میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بھی مشا ہدہ میں آئی ہے کہ بعض لو گ سبز نمبر پلیٹ جس کو وہ لگا نے کا استحا ق نہیں ر کھتے ہیں ۔ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گئی۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہاکہ اس مہم کو کا میاب بنانے کیلئے وہ تمام وسا ئل کو بر وئے کا ر لائیں۔

مزید : علاقائی