مسلم لیگ (ن) کا مطمع نظر عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہے :امیر مقام

مسلم لیگ (ن) کا مطمع نظر عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہے :امیر مقام

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان نے صوبے میں قانون کو اپنے ہاتھ کی چھڑی بنادیا اب چھڑی اپنی مرضی سے گمائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب زبانی جمع خرچ کے کیپٹن بنے ہوئے ہے گراؤنڈپرعملی کام کاعشروعشیر بھی موجود نہیں ہے،عوام کے مسائل کاحل دھرنوں میں نہیں خدمت اورجدوجہد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مطمع نظرعوام کی فلاح وبہبوداورخدمت ہے،وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ سمیت کئے بحرانوں پرقابوپالیاہے جو بہترین سیاسی بصیرت کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی واقتصادی استحکام اوروطن عزیزمیں قیام امن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرہون منت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے طوطالئی ،ڈھاگئی میں ایک پرعظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے تحصیل خدوخیل کی آبادی کومدنظررکھتے ہوئے تحصیل خدوخیل کوپاسپورٹ آفس صوابی سے منسلک اوربونیر میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کوپروگرام سے مستفیدکرنے کیلئے دوبارہ سروے کرنیکابھی اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سوئی گیس کی توسیع پرلگائی پابندی جلدختم ہونے والی ہے تاہم پابندی خاتمے کے بعدپہلی فرصت میں بونیرکوبراستہ خدوخیل سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔جلسے سے PML-Nکے صدرضلع صوابی افتخارخان،سرزمین خان، سیدمعامبرباچا،لیاقت خان،شاہ بخت روان خان اورعبدالراج خان نے بھی خطاب کیا۔علاقے سیاسی معروف شخصیات شوکت حیات،انورسید،سردارمحمد،نثارخان،شفیع اورافتخارنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کردیا۔بعدازاں انہوں نے کاؤگاکے مقام پرایک اورشمولیتی جلسے سے بھی خطاب کیا۔جس میں کاؤگاکے سابق یونین ناظم سربلندخان نے بھی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ شامل ہونیوالے افراد پارٹی کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول