گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفادار ایاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں :رابطہ کمیٹی

گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفادار ایاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کے جوکارکنان گرفتاریالاپتہ ہیں ان کے گھروں پر نامعلوم سرکاری اہلکار فون کرکے ان کے والدین سے کہہ رہے ہیں کہ اگرآپ اپنے بچوں کی رہائی یابازیابی چاہتے ہیں تو انیس قائم خانی یامصطفےٰ کمال سے رابطہ کرلیں ، اس طرح لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم لاپتہ اوراسیرساتھیوں کے اہل خانہ کوان کی جرات وہمت اورثابت قدمی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اوران سے کہتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے اب تک جرات وہمت اورعزم وحوصلے کامظاہرہ کیاہے وہ اسی طرح وہ ثابت قدم رہیں اورکسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے کہاکہ جیسے جیسے نئی نئی اطلاعات ثبوت وشواہد کے ساتھ ہم تک آتی رہیں گی ہم تحریک کے کارکنان وذمہ داران اورعوام کوآگاہ کرتے رہیں گے، عوام تازہ ترین حالات وواقعات اورحقائق سے آگاہ رہنے کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ کے حضور انصاف کے حصول کے لئے دعائیں کریں اوراللہ کے انصاف پر یقین رکھیں، اللہ تعالیٰ ہی بہتر انصاف کرنے والا ہے اوروہی ظالموں ، جابروں اورآمروں سے خوب اچھی طرح نمٹناجانتاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول