بٹ خیلہ ،پروفیسر ایاز ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

بٹ خیلہ ،پروفیسر ایاز ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن پروفیسرمحمدآیازخاندان اورساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ محلہ نوبہار پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن پروفیسرمحمدآیازخان اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روزان کے رہائش گاہ پرتقریب منعقدہوئی تقریب سے عوامی نیشل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان اورمقامی راہنماپرہیزگارخا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے کیونکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاتھا مگرتین سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی حکمران صرف اورصرف اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرپارٹی کے کارکنوں نے اسی طرح اپنامحنت جاری رکھا توائندہ الیکشن میں اے این پی کیلئے تحریک چلانے کی بھی ضرورت نہیں آئیگی ا نہوں نے کہاکہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے خاندان کوخوش امدید کہتے ہیں اورانشاء اللہ پارٹی کے کارکن ان کے دن رات خدمت کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول