سہراب گوٹھ ،پولیس چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

سہراب گوٹھ ،پولیس چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگرد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سہراب گوٹھ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوکی پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول