بھٹو کانظریہ اور پارٹی ختم ‘ جیالے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ‘ شاہ محمود قریشی

بھٹو کانظریہ اور پارٹی ختم ‘ جیالے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ‘ شاہ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کا نظریہ اور پارٹی ختم ہوچکی ہے ، پیپلز پارٹی کے کارکن قیادت کی کرپشن اور رویے سے نا لا اور بد دل ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن جو ق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اختیار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل37چوک ڈبل پھاٹک ملتان میں سابق نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان شہر وکیل رحمانی کی اپنے برادری اور ساتھیوں سمیت پیپلز میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر نواز بابر اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ ان کے ہمرا ہ تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چالیس سال پیپلز پارٹی کے وابستہ کارکنوں کی شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے‘ ان نظریاتی کارکنوں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو تقویت ملے گی ۔ اس موقع پرآصف عرف گڈو بلوچ ، اسلم میتلا ، امین حیدر ، محمد علی ،ذوالفقار رحمانی ، اللہ وسایا رحمانی ، فرید رحمانی ، منظور رحمانی ، تنویر رحمانی ، ملک اشرف سیفل نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے جلالپور پیر والہ شہر موضع ٹھٹھ گھلواں ، ساندھی والا ، جانووالی ، موضع دراب پور ، موضع شجاعت پور میں جلسہ و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ ادوار میں یہاں جلالپور سے منتخب ہونے والوں نے عوام کی حالات نہیں بدلی۔ عوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کو ازما چکے ہیں اور اب عوام کی نظریں عمران خان کی طرف کی طرف ہیں ۔ 13مارچ کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر 17مارچ کے الیکشن کا فیصلہ کر دے گا۔ یہاں کا نمائندہ منتخب ہو کر جلالپور کی عوام کی محرومیاں دو ر کریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر ، ابراہیم خان ، فیصل مرتضیٰ لنگاہ، سلیمان قریشی ، عمران شوکت ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر