قاسم نون نے جلالپور پیر والا میں بے مثال ترقیاتی کام کرائے، رانا اعجاز نون

قاسم نون نے جلالپور پیر والا میں بے مثال ترقیاتی کام کرائے، رانا اعجاز نون

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)حلقہ این اے 153کی ضمنی الیکشن جلالپور(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کھاکھی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکٹری زراعت رانااعجاز احمد نون نے کہا ہے کہ یو سی جلالپور کھاکھی، اور یوسی پنجانی ،پسماندہ علاقے ہیں منتخب بر سر اقتدار میں ہونے کے باوجود ان علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے عقل اور جنون ایک دوسرے کے متضاد ہیں اپنے علاقے کے مسائل مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حل کیلئے رانا قاسم نون کا ساتھ دے کر میں نواز شریف، میں شہباز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط کریں رانا قاسم نون نے اپنے وزارت کے دور میں جلالپور پیروالا میں بے مثال ترقیاتی کام کرائے ہیں ماضی میں منتخب ہونے والوں اور رانا قاسم نون کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرکے ووٹ کا انتخاب کریں انشاء اللہ رانا قاسم نون عوام کی امنگوں پر پورا اترے گا سابق ایم پی اے رانا سہیل احمد نون نے اپنے خطاب میں کہا ایک انتھک نڈر بے باک بے لوث قیادت رانا قاسم نون کی شکل میں جلالپورسے انتخاب لڑ رہا ہے ہم منتخب ہو عوام کی خدمت میں پیش ہوں گے جلسہ سے غلام مصطفی لبیجہ، چوہدری خلیل احمد، خواجہ محمد فاروق احمد، ابراہیم کھور ودیگران نے خطاب کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر