جلالپور پیر والا ضمنی الیکشن مہم میں تیزی، روٹھے دوستوں کا منانے کا سلسلہ جاری

جلالپور پیر والا ضمنی الیکشن مہم میں تیزی، روٹھے دوستوں کا منانے کا سلسلہ ...

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)این اے 153 جلالپور پیروالا ضمنی الیکشن مہم(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں تیزی روٹھے ہوئے دوستوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے لیگی امیدوار رانا محمد قاسم نون سے بلدیاتی الیکشن میں ناراض دوستوں کو منانے کا ٹاسک سابق ایم این اے رانا شوکت حیات ،معروف صنعتکار حاجی محمد اکرم کے سپردیونین کونسل مٹوٹلی، کیسر پور، اوباڑہ شمالی،ٹھٹھ گھلواں کی با اثر سیاسی شخصیات لنگاہ برادری نے لیگی امیدوار رانا قاسم نون کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے لنگاہ برادری کے سرپرست اعلیٰ سابق ممبر ضلع کونسل رفیق احمد خان لنگاہ، صدر بار امام بخش خان لنگاہ، سابق صدر بار صفدر خان لنگاہ دوستوں سمیت رانا قاسم نون کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ قبل ازیں رانا احمد نواز نون، رانا افتخار نون ودیگران کو منا لیا گیا ہے جس سے رانا قاسم نون کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہوتی جا رہی ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار ملک غلام عباس کھاکھی کی بھی مہم مخدوم شاہ محمود قریشی چلا رہے ہیں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اصل مقابلہ لیگی امیدوار رانا قاسم نون او ر تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی کے درمیان ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر