کل خواتین کا عالمی دن، وزیراعلیٰ کا ڈویلپمنٹ اداروں کو تقریبات کرانے کا حکم

کل خواتین کا عالمی دن، وزیراعلیٰ کا ڈویلپمنٹ اداروں کو تقریبات کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال (خاتون رپورٹر، نمائندگان) خواتین کا عالمی دن کل منایا جائیگا(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

۔ سماجی تنظیموں سمیت سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے خواتین کے عالمی دن پر صوبہ بھر کے تمام ڈویلپمنٹ کے اداروں کو تقریبات کروانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملتان میں داد رسی سنٹر برائے خواتین کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے اورحقوق نسواں بل کی منظوری نے بھی خواتین کو ان کے حقوق کی دستیابی یقینی بنادی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے میں خاص دلچسپی لی ہے۔دریں اثناء خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منائی جایں گی مختلف تنظیمیں اور این جی اوز تقریبات اور ریلیو ں کا اہتمام کریں گی ۔خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جو موضوع چنا گیا ہے وہ معاشرے میں خواتین کے حقوق ہے اور اس حوالے سے خواتین کو علم و شعور اور اگاہی دیناہے آج کی عورت پہلے کی نسبت بہت باہمت ہے اس موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشد د کے خاتمہ اوران کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی حکمت عملی تشکیل دی جائے گئی ۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گل ،نینا ، فضا، طیبہ ،مہرین ،ارسلہ نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عالمی دن بہت اہمیت کا حامل ہے ۔عورت کی تعلیم کامقصد صرف یہ نہیں کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملازمت ہی کرے بلکہ تعلیم یافتہ عورت بچوں کی تربیت اور دیکھ بھال زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہے۔ اچھی تعلیم کا مقصد لڑکیوں میں سمجھ بوجھ اور شعور اجاگر کرنا ہے ۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے خواتین کو تعلیم اور معیاری تربیت سے آراستہ کیا جائے ۔