تاجر رہنما نزاکت قریشی ‘ جنید قریشی کا اسٹیشن کمانڈر ملتان ‘ سی ای او کینٹ بورڈ سمیت نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

تاجر رہنما نزاکت قریشی ‘ جنید قریشی کا اسٹیشن کمانڈر ملتان ‘ سی ای او کینٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( کامرس رپورٹر ) کینٹ ملتان کے تاجر رہنما نزاکت علی قریشی اور جنید قریشی کی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

جانب سے اسٹیشن کمانڈر ‘ سی ای او کینٹ بورڈ اور وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ‘ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جنید قریشی اور وائس پریذیڈنٹ ہمایوں اکبر نے کہا کہ طارق مجید ایسے اسٹیشن کمانڈر ہیں جو وقتاً فوقتاً ملتان کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد انہیں حل کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں ‘ سی ای او کینٹ بورڈ تنویر اشرف کو بھی اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر مجسٹریٹ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری عارف ضیاء گجر ‘ سابق وائس پریذیڈنٹ خواجہ حسین ‘ میاں عالمگیر جمیل ‘ خورشید خان ‘ کرنل ’ر‘ ضیغم ‘ محمد اختر ‘ مونی شاہ ‘ شمشاد ‘ خورشید خان ‘ کاشف صدیقی سمیت دیگر موجود تھے ۔