دوسری شادی کی خواہش مہنگی ، اجازت نہ دینے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کیخلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج غلام عباس حقوق نسواں ایکٹ کے تحت گرفتار

دوسری شادی کی خواہش مہنگی ، اجازت نہ دینے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ...

چوک مکول ( نامہ نگار) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بنانے کی شکایت پر شاہ جمال پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے تحفظ خواتین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیل کے مطا بق دانڑیں اڈہ میں پیسٹی سائیڈ کاروبار سے وابستہ تاجر ، غلام عباس کھکھ کو دوسری شادی کرنیکا شوق مہنگا پڑ گیا۔ پہلی بیوی دوسری شادی کی اجازت نہ دی جس پر مشتعل ہو کر اسے مار پیٹ کا نشانہ بنا ڈالا۔ بیوی شوہر کے خلاف شکایت درج کرانے شاہ جمال تھانہ پہنچ گئی جہاں غلام عباس کے خلاف نئے تحفظ خواتین آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 67/16 بجرم 355 ت پ مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سلیم اقبال نے بتایا کہ معاملہ کی میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر