شہری نشاندہی کریں ‘ نان رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف مہم چلائی جائیگی: ای ڈی او ایجوکیشن
ملتان ( سٹاف رپورٹر)ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر نے اس بارے میں رابطہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کرنے پر ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں عملہ مصروف ہے جونہی امتحانات ختم ہونگے ‘غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا‘اس سلسلے میں ٹیمیں چیکنگ کرکے کارروائی کریں گی‘انہوں نے کہا کہ وہ ہر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ‘اس بارے میں شہری نشاندہی کریں ‘غیر رجسٹرڈ اداروں کیخلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جائے گی‘ اس کے علاوہ جو بھی افسر یا اہلکار ملوث ہوا اس کیخلا ف بھی ایکشن ہو گا‘انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔