آل پاکستان میجر جنرل شاہد حامد میموریل گالف چیمپئن شپ محمد شبیر نے جیت لی، وننگ ٹرافی ٹیم شمع کے نام

آل پاکستان میجر جنرل شاہد حامد میموریل گالف چیمپئن شپ محمد شبیر نے جیت لی، ...

ملتان (سٹی رپورٹر)7ویں میجر جنرل شاہد حامد خان میموریل آل پاکستان ملتا ن اوپن گالف چیمپئن شپ محمد شبیر نے جیت لی جبکہ ٹیم ایونٹ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میں ٹیم شمع نے وننگ ٹرافی حاصل کرلی۔ عامر گیلانی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ تین روزہ ایونٹ میں انٹرنیشنل گالفرسمیت250کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ رزلٹ کے مطابق پروفیشنل کیٹیگری میں محمد شبیر نے پہلی طالب حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ایونٹ میں ٹیم شمع اے نے 443سکور کے ساتھ پہلی جبکہ ملتان بی نے 482سکورکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ایونٹ نیٹ گیٹیگری میں ملتان ڈی نے 422سکورکے ساتھ پہلی اورملتان سی نے 454سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ امیچورگراس کیٹیگری میں عبداظہور نے 211سکور کے ساتھ پہلی عاشق حسین نے 220سکور کے ساتھ دوسری اورمحمد مشتاق نے 225سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سب سائیڈری گراس کیٹیگری لیفٹیننٹ کرنل (ر)شعیب رضوان نے پہلی ، اسدمجیب نے دوسری جبکہ علی رضا نے تیسر پوزیشن حاصل کی ۔ سب سائیڈری نیٹ کیٹیگری میں کاشف شہزاد ملک نے پہلی لیفٹینٹ کرنل حبیب الرحمن نے دوسری اورمیجرراجہ منظر عرفات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔15سال سے18سال کے بوائز مقابلوں میں حمزہ عابد نے پہلی ،سعد حبیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح سینئر آفیسرگراس کیٹیگری میں بریگیڈیئر خرم خلیل نے 45سکور کے ساتھ پہلی بریگیڈئیر سید عامررضا نے 47سکور کے ساتھ دوسری جبکہ بریگیڈیئر طارق مجید ارشد نے 50سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر آفیسرزنیٹ کیٹیگری میں میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے 38سکورکے ساتھ پہلی بریگیڈیئر محمد آصف چوہدری نے 40سکور کے ساتھ دوسری بریگیڈئر محمد شفیق نے 41سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر