آئین کی بالا دستی وکلاء برادری کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ، خواجہ شفیق

آئین کی بالا دستی وکلاء برادری کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ، خواجہ شفیق

ملتان(کا مر س ر پو ر ٹر ) وکلاء مظلوم اور غریب افراد کی انصاف کے حصول میں بھرپور معاونت کریں قانون کی حکمرانی جمہوری اقدار کا احیاء اور آئین کی بالا دستی وکلاء برادری کے بغیر ناممکن(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہے ان خیالات کا اظہار خواجہ محمد شفیق چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے ہائیکورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات میں انہیں کامیابی پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا نو منتخب صدر شیخ جمشید حیات نے کہا کہ قانون کی عملداری اور مظلوم کے لئے ارزاں انصاف کا حصول یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو ہار پہنائے گئے جبکہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی ، جنرل سیکرٹری میاں عزیز الرحمن انصاری، چیئرمین احتشام الحق ، چیئرمین سپریم کونسل خواجہ محمد فاروق، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ممتاز علی بابر بھی موجود تھے ،خواجہ محمد شفیق نے شیخ جمشید حیات کی ہائیکورٹ بار کے صدر کی حیثیت سے بے مثال کامیابی کو وکلاء برادری کے لئے نیک شگون قرار دیا انہوں نے کہا کہ شیخ جمشید حیات اور ان کی ٹیم انتہائی قابل اور دیانتدار لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ماضی میں بھی وکلاء برادری کی بھرپور خدمت کی ہے عدلیہ بحالی تحریک میں ان کی جدوجہد قابل ستائش ہے ہائیکورٹ بار غریب مظلوم افراد کو انصاف دلانے کے لئے اگر فری لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے تو تاجر برادری بھی اس نیک مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی صدر بار شیخ جمشید حیات نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق کی جدوجہد کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ تاجر برادری اور ملتان کی عوام کے لئے خواجہ شفیق اور ان کی ٹیم کاوشوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شہر کی تعمیر و ترقی اور ڈکیتی، راہ زنی، مافیا کی سرکوبی کے لئے وکلاء تاجر مل کر کام کر یں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر