میٹرک امیدواروں کے امتحانی سنٹر انکے اپنے سکول بنا دیئے گئے

میٹرک امیدواروں کے امتحانی سنٹر انکے اپنے سکول بنا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں11بوائزہائی وہائرسیکنڈری سکولوں کے میٹرک کے طلبا کے ا متحانی سنٹر ان کے اپنے ہی سکولوں میں بنا دئیے گئے‘ طلبا کی موجیں ہو گئیں ‘نقل کی اطلاعات سامنے آنے لگیں‘معلوم ہوا ہے کہ ضلع ملتان میں ہائی سکول کوٹلی نجابت‘ہائی سکول مٹوٹلی وہائرسیکنڈری سکول راجہ رام (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

وہائی سکول سکندرآباد شجاع آباد‘ہائی سکول ٹاٹے پور‘ہائی سکول بدھلہ سنت‘ہائی سکول قادر پورراں‘ہائی سکول متی تل‘ہائی سکول نواب پور‘ ہائی سکول پیراں غائب اورہائی سکول الحسین مظفر آبادملتان میں کے میٹرک کے طلبا کے امتحانی سنٹر ان کے اپنے سکولوں میں ہی بنا دئیے گئے ہیں ‘ اس لئے ان سنٹروں سے نقل کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ سنٹروں میں بعض متعلقہ ٹیچرز مختصر سوالات خود طلبا کو حل کرارہے ہیں‘چیکنگ ٹیم کی آمد کے سلسلے میں اطلاع ملنے پر ’’معاملہ گول‘‘ کرنے کا انتظام ہے ‘ اس بارے میں ’’پاکستان‘‘ کے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کنٹرولر تعلیمی بورڈ ملتان محمد خورشید نے بتایا کہ نواحی علاقوں کے سکولوں کے طلبا کے امتحانی سنٹران کے اپنے سکولوں میں بنانا ہماری مجبوری ہے‘تاہم نقل کی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔