کروڑوں کے انڈین سمگل شدہ کپڑے سے بھرا ٹرک پکڑاگیا، 4ملزمان گرفتار
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)کسٹم انٹی سمگلنگ سکواڈ سمبڑیال نے ناکہ بندی کے دوران 2کروڑ روپے مالیت کا انڈین سمگل شدہ کپڑے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، 4ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ڈرائی پورٹ سمبڑیال کلکٹر احمد رضا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر چوہدری فہد بشیر کی زیر نگرانی انسپکٹر شیخ محمد اکرم نے انٹی سمگلنگ سکواڈ کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران انڈین سے سمگل شدہ کپڑا جس میں ساڑھیاں وغیرہ شامل ہیں سے بھرا ٹرک پکڑ کر مرکزی ملزم ناصر میؤ سمیت 4ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے اور مصروف تفتیش ہیں۔