مہمند ایجنسی، غلنئی بازار میں موٹر کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم،بچہ جاں بحق

مہمند ایجنسی، غلنئی بازار میں موٹر کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم،بچہ جاں بحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، غلنئی بازار میں موٹر کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم۔ پانچ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔ حادثات کی روکتھام کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ بازاروں میں سپیڈ بریکرز فوری طور بنائے۔ موٹر کار ڈرائیور غلنئی جیل میں بند۔ تفصیلات کے مطابق غلنئی بازار میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار و چنگ چی رکشہ میں بازار کے درمیانی چوک میں حادثہ پیش آیا۔ جس کی ٹکر سے چنگ چی رکشہ موٹرکار کی ٹکر سے اُلٹ گئی ۔ چنگ چی چی رکشہ میں سوار عبداللہ نامی شخص کے دو چھوٹے بچے سوار تھے۔ جس میں ایک پانچ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ دوسرے بچے کو غلنئی گاؤں کے قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پرغلنئی قبائلی عمائدین اور فلاحی تنظیموں کے ایک جرگے نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلنئی ، چاندہ اور میاں منڈی بازاروں میں فوری طور پر سپیڈ بریکرز بنائے۔ کیونکہ اکثر اوقات تیز رفتاری کے باعث اسی طرح کے حادثات اے روز پیش آتے رہتے ہیں۔ جس میں ابھی تک کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔ جرگے کی مدخلت پر بچے کے دادا نے ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ خاندان والوں کے مطابق جاں بحق بچے کو اُن کے ختنے کی تقریب کی تیاری کیلئے بازار لایا جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر