رستم ،سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،12 ملزمان گرفتار

رستم ،سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،12 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 12ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف 1رائیفل 3بندوق 20پستول مختلف ساخت کے 575عدد کارتوس 300گرام چرس 55گرام ہیروئن برآمد کر لئے جبکہ انسداد کاروائی کے دوران 63ملزمان گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا لئے ۔ ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی حصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رستم مقدم خان نے علاقہ سدھوم رستم میں سماج دشمن جرائم پیشہ عناصر اور پولیس تھانہ رستم کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور کامیاب کاروائیوں کے بعد سدھوم پریس کلب رستم میں میٹ دی پریس کے دوران بتایا کہ علاقہ سدھوم رستم کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مقصد ہے جرائم پیشہ عناصر کے لئے رستم کے حدود میں کوئی جگہ نہیں ہے ہوئی فائرنگ اور منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر لیا گیا ہے غنڈہ ٹیکس اور بھتہ خوری سے بھی عوام کو مکمل نجات دلایا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی فوری نشاندہی کریں پولیس ان کے خلاف فوری کاروائی کریگی اور عوام کے اطلاع کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری پولیس اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں تھانے میں شرفاء کو عزت دی جائیگی جبکہ جرائم پیشہ کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جائیگی۔۔