این اے 39 اورکزئی ایجنسی میں ری پولنگ کا انعقاد

این اے 39 اورکزئی ایجنسی میں ری پولنگ کا انعقاد

ھنگو(بیورورپورٹ)،اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 39میں آج ری پولنگ انتخابات کا سلسلہ گورنمنٹ ہائی سکول محمد خواجہ میں جاری ہے اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 39میں عام انتخابات کے دوران دوسری نمبر پر انے والے سابق ایم این اے و پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جواد حسین نے ہائی کورٹ میں اعتراض جمع کیا تھا کہ ان دو پولنگ اسٹیشوں 12اور 13میں ووٹوں کی گنتی اور پولنگ کا عمل صحیح طریقے سے نہیں ہوا ہے ان دو پولنگ اسٹیشون پر دوبارہ انتخابات کرائے جائے جس کی روشنی میں پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان دو پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے احکامات جاری کئے جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان دو پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات کا اعلان کیا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کے مطابق آج اورکزئی ایجنسی متاثرین کیمپ توغ سرائے محمد خواجہ ھنگو کے دو پولنگ اسٹیشنوں 12اور 13پر ری پولنگ کاسلسلہ جاری ہیں ان دو پولنگ اسٹیشنوں میں 6125رجسٹرڈ ووٹر ہے مقابلہ موجودہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور سابق ایم این اے و پی پی پی کے امیدوار سید جواد حسین کے درمیان کیونکہ موجودہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جما ل کی عام انتخابات میں اپنی مخالف امید وار سید جواد حسین پر 194ووٹ کی برتری حاصل تھی تاہم اورکزئی متاثرین کیمپ توغ سرائے محمد خواجہ ھنگو سے 7سو خاندان واپس جا چکے ہیں اس وقت کیمپ میں 350خاندان موجود ہیں اس لئے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد بھی کم ہیں اور ووٹ کو ٹرن آؤٹ بہت کم ہو گا یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 39کی 36امیدوار ہیں جن میں صرف سید جواد حسین اور موجودہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جما ل کے درمیان مقابلہ ہے باقی امیدوار دلچسپی نہیں لے رہا ہے اس دوران سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ھنگو پولیس اور اورکزئی لیویز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں جبکہ اورکزئی ایجنسی کے پولیٹیکل حکام اور ضلعی انتظامیہ ھنگو کے افسران پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر کے وقتا فوقتا انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر