ملاکنڈپریس کلب کو سیکورٹی اہلکار ہنگامی بنیادوں پر واپس کئے جائیں ،سہیل باچا

ملاکنڈپریس کلب کو سیکورٹی اہلکار ہنگامی بنیادوں پر واپس کئے جائیں ،سہیل ...

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان)ملاکنڈپریس کلب کو سیکورٹی اہلکار ہنگامی بنیادوں پر واپس کی جائے ورنہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی احتجاج پر مجبو ر ہو جائینگے اس کٹھن اور دہشت گردی کے حالات میں پریس کلب سے سیکورٹی لینا ٹھیک نہیں ان خیالات کا اظہار بریکوٹ پریس کلب کے صد ر سہیل باچا نے بریکوٹ پریس کلب میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر بریکوٹ پریس کلب کے تما م عہدیداران اور ممبران کثیر تعداد میں مو جو د تھے سہیل باچا نے کہا کہ بریکوٹ پریس کلب ملاکنڈ پریس کلب کے غیور صحافیوں کیساتھ کھڑے ہیں انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر صحافیوں کیساتھ اپنا رویہ درست کریں ورنہ بریکوٹ پریس کلب ہر قسم اقدام کیلئے تیار ہے۔بہت جلد صوبہ بھر میں احتجا ج کی کا ل دی جائے گی ملاکنڈ پریس کلب کے صحافیوں نے علاقے کے ترقی اور عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے قلم کے ذریعے حق اور صداقت کا آواز بلند کیا ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے اس رویے پر بہت افسوس ہے ملاکنڈ میں موجود حا لات اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے لئے پاک فوج کے غیو ر آفیسرز ،سیاسی اورسماجی تنظیمیں اپنا ایک کردار ادا کریں اگر ڈپٹی کمشنر نے اپنا غیرسنجیدہ رویہ تبدیل نہ کیا تو کالام سے ملاکنڈ تک تما م صحافی ایک بڑے احتجاج پر مجبور ہوجائینگے اس موقع پر یک جہتی کے اظہار کیلئے پریس کلب کے صدر سہیل باچا کے قیادت میں نو رکنی کمیٹی نے ملاکنڈ پریس کلب کا دور ہ کیا ،جس میں نائب صدر اسداﷲ خان ،جنر ل سیکرٹری ظاہر کمال اور دیگر نے بٹ خیلہ پریس کلب میں صحافیوں سے ہر قسم تعاؤن کی یقین دہانی کرائی اور ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر بھر پور تحریک چلانے پر غو رکیابٹ خیلہ پریس کلب کے صدر ربنواز ساغر ،جنرل سیکرٹری گوہر علی گوہر،سینئر صحافی محمد رسول رساء،طاہر غزنوی خیل اور دیگر صحافی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر