وزراء کی جندول آمد ،الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وزراء کی جندول آمد ،الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جندول(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف لوئر دیر نے صوبائی وزراء کی انٹراء پارٹی الیکشن کمپیئن کیلئے دیر آمد پر پارٹی الیکشن کمشنر تسنیم درانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا جندول پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف لوئر دیر کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری علی شاہ مشوانی ،سابق امیدوار NA34محمد بشیر خان ایڈوکیٹ PK93کے امیدوار خان شیرین ،تحصیل لعل قلعہ کے سابق صدر عنایت اللہ اتمانی ،تحصیل منڈہ کے صدر ہاشم خان ،تحصیل ثمر باغ کے سابق صدر حاجی عنایت خان سمیت سابق و موجودہ عہدہ داران نے کہا کہ وزیر قانون امتیاز شاہد وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد و دیگر کا الیکشن کمپیئن کیلئے دیر آمد اورووٹ حاصل کرنے کیلئے مخصوص ٹولہ کیلئے اعلانات افسوس ناک ہے علی شاہ مشوانی نے کہا کہ پارٹی الیکشن کمیشن تسنیم درانی اور ضلعی الیکشن کمشنر جمال خان ایڈوکیٹ فوری طور پر نوٹس لیکر وزراء مذکورہ کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران بار بار دعوتیں دینے کے باوجود کسی وزیر نے لوئر دیر کا دورہ گوارا نہیں کیا بشیر خان نے کہا کہ آج وزراء نے جن جلسوں میں شرکت کی اس میں تحریک انصاف کے کارکن موجود نہیں تھے بلکہ کرایہ پر بااثر لوگوں نے مجمع اکھٹا کیا تھا جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ لاوڈ سپیکروں پر دو دن پہلے مخصوص ٹولہ نے وزیر اعلیٰ کے آمد کے اعلانات کر رکھے تھے جوکہ یہاں کے ورکران کے جذبات کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیدات بھی مذکورہ غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کا نوٹس لیکر کارکنوں کے شکوک و شہات اور بے چینیوں کو دور کریں بصورت دیگر پارٹی شدید گروپ بندی کا شکار ہو جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر