مہمند ایجنسی ،جماعت پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات آج شروع ہونگے

مہمند ایجنسی ،جماعت پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات آج شروع ہونگے

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، ایجنسی بھر میں آج بروز پیرجماعت پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات شروع ہونگے۔ چار ہزار پانچ سو طلباء و طالبات کیلئے 47 سنٹرز دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا ڈائریکٹریٹ برائے ایجوکیشن کے ہدایات کے مطابق ایجنسی بھر میں آج بروز پیر جماعت پنجم و جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 7 مارچ سے شروع ہونگے۔ مہمند ایجنسی محکمہ تعلیم کے سربراہ سعید گل نے بتایا کہ مہمند ایجنسی میں پنجم و ہشتم کے چار ہزار پانچ سو طلباء و طالبات امتحان دینگے۔ جس کیلئے مہمند ایجنسی کے تحصیلوں میں 47 امتحانی سنٹرز دیئے گئے ہیں جس میں 12 سنٹرز فی میل سٹوڈنٹس کیلئے مختص ہیں۔ جبکہ 35 سنٹرز میں بوائز سٹوڈنٹس امتحان دینگے۔ جس کی نگرانی کیلئے 170 میل اور فی میل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ متعلقہ سنٹروں سے وصول کریں۔ امتحانات کیلئے کنٹرولرپرنسپل عالم خان ہونگے۔ اگر کسی قوم کی شکایت ہو تو اُن سے رابطہ کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر