ھنگو کو ملنے والی کروڑوں روپے گیس رائلٹی کی تحقیقات کی جائے :مفتی عبیداللہ

ھنگو کو ملنے والی کروڑوں روپے گیس رائلٹی کی تحقیقات کی جائے :مفتی عبیداللہ

ھنگو(بیورورپورٹ)ھنگو کو ملنے والی کروڑوں روپے گیس رائلٹی کی تحقیقات کی جائے ھنگو کے ہر گھر کو گیس فراہم کیا جائے گیس سروے کیلئے پہلے سے بنائی گئی کمیٹی کو ہم نہیں مانتے ہم نئی کمیٹی بنائیں گے ھنگو اتحاد کے نام سے تنظیم قائم کیا جائے گا پہلے قریبوں علاقوں کو گیس جلد از جلد فراہم کریں ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم ھنگو مفتی عبید اللہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ ،مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد فرید مفکر ،سنی سپریم کونسل کے چیئر مین مولانا عبدلستار اور دیگر سیاسی رہنماؤ ں نے ضلع ھنگو گیس ذخیرے کے دریافت اور ضلع ھنگو کو ملنے والی گیس رائلٹی کے حوالے سے بلائے گئے ال پارٹی کانفرنس سے کیا اس اے پی سی کانفرنس میں ضلع ھنگو کے تما م سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤ ں اور قلیتی برادری سمیت ضلعی و تحصیل کونسلروں اور ویلج کونسلوں کے چیئر مینوں و علاقہ کے عمائدین اور علمائے کرام نے کثیر تعدا د میں شرکت کی کامرس کالج ھنگو میں منعقدہ اے پی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ھنگو میں گیس انتہائی وافر مقدار میں موجود ہیں اور اس وقت ھنگو میں گیس کا ایشاء کا سب سے بڑا ذخیرہ ریافت ہوا ہے مگر اس کے باوجود ھنگو کے علاقے گیس سے محروم ہیں بلکہ گیس رائلٹی کے مد میں ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ سے بھی محروم ہیں کیونکہ گیس رائلٹی کا فنڈ دیگر ترقیاتی میگا پراجیکٹ اور گیس کے منصوبے پر استعمال نہیں ہو رہا ہے بلکہ اس فنڈ سے گلی کوچے پکے کئے جا رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ گیس سروے کیلئے پہلے بنائی گئی کمیٹی کو ہم مسترد کرتے ہیں ہم نئی کمیٹی بنائیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے 5کلو میٹر تک قریبی علاقوں کو گیس فراہم کیا جائے اور گیس رائلٹی کا فنڈ میگا پراجیکٹس اور گیس منصوبوں پر خرچ کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع ھنگو کو گیس رائلٹی کی مد میں سالانہ ملنے والے 5کروڑ سے زیادہ فنڈ کی تحقیقات کی جائے ہم اس سلسلے میں ھنگو اتحاد کے نام سے نیا تنظیم بنائیں گے جو صحیح معنوں میں ھنگو کے عوام کا اوازہو گا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ان مطالبات کو نہیں مانا گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا اس سلسلے ہم وزیر اعلی کے پی کے ،وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر