خیبر ایجنسی ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

خیبر ایجنسی ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جرگہ کی کوششوں سے دو خاندانوں کے مابین دشمنی دوستی میں بدل گئی ، بغلگیر ہوکر ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔تحصیل جمرود کے علاقہ سپیرہ میں معززین علاقہ حاجی کرامت، حاجی سلام، سلطان شاہ اور شاکر کے کوششوں کی و جہ سے دو خاندانوں ملک داود اور معلم شاہ کے مابین عر صہ تین سا ل سے انیوالے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔زمین کے تنازعہ پر بننے والی اس دشمنی میں ایک شخص عمل شاہ آفریدی زخمی بھی ہوگیا تھا۔ دونوں خاندانوں کے سربراہان نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کیساتھ ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔اس موقع پر ملک داود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معززین علاقہ کے شکر گزار ہے جن کی کوششوں سے ہمارے دو خاندانوں کی دشمنی دوستی میں بدل گئی اس طرح اگر ہر علاقے کے مشران کوشش کرے تو تحصیل جمرود کے تمام علاقوں سے علاقائی دشمنیاں ختم ہوسکتی ہے،جبکہ ان دشمنیوں کے خاتمے سے علاقے بھر میں مثبت تاثر پھیلے گا اور ہمارے ائندہ نسل بندوق کے بجائے قلم کو ہاتھ میں تھامنے کو ترجیح دینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر