خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب آج ہوگی

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب آج ہوگی

پشاور( پاکستان نیوز)گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام گندھارا ہندکو اکیڈیمی کے دفتر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے8 مارچ بروز منگل ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے۔تقریب صبح 10 بجے شروع ہو گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کرینگی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرینگی۔ اس تقریب کی کوآرڈینیشن گندھارا ہندکو اکیڈیمی کی ریسرچر حناء طاہر اور ریسرچ اسسٹنٹ سدرہ ریاض کر رہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر