ڈیرہ ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ چاہ فقیروالامیں اشفاق نامی منشیات فروش سے ڈیڑھ کلوچرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا‘ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے جعلی چیک کیس کے اشتہاری ملزم کودوران گشت گرفتارکرلیا‘کوٹلہ لودھیان میں ایک نوجوان اپناپستول صاف کرتے ہوئے اپنی غفلت کے باعث گولی لگنے سے زخمی ہوگیا‘تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ چاہ فقیروالامیں منشیات فروش اشفاق ولدریاض عرف رضاء کے گھرکے قریب سے ڈیڑھ کلوچرس برآمدکرلی اوراشفاق کوگرفتارکرکے اسکے خلاف 9CNSA(C)PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دوسرے واقعہ میں ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے 17فروری2016ء کے جعلی چیک کے مقدمہ میں پولیس کومطلوب اشتہاری ملزم عظمت خان ولدمحمدنوازشنواری ضلع ٹانک حال ٹانک روڈکودوران گشت گرفتار کرلیا۔اسی طرح تھانہ پہاڑپورکے علاقہ کوٹلہ لودھیان میں عبدالطیف ولدمحمدسعیدرات کواپنے گھرمیں اپناپستول صاف کررہاتھاکہ اپنی ہی غفلت کے باعث پستول سے گولی چلنے سے وہ زخمی ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر