جہانگیر ہ ،12یونین کونسلوں کیلئے 6کروڑ روپے کا فنڈز جاری

جہانگیر ہ ،12یونین کونسلوں کیلئے 6کروڑ روپے کا فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اکوڑہ خٹک ( نمائندہ پاکستان)اکوڑہ تحصیل ناظم جہانگیرہ نے چھ کروڑ روپے کا فنڈ 12 یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے ریلیز کر دیا تحصیل جہانگیرہ کو چند ماہ میں ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ روپے کی امدن ہوئی ۔تحصیل جہانگیرہ میں واقع ہر یونین کونسل کو پچاس لاکھ روپے فنڈ ترقیاتی کاموں کے لئے ریلز کر دیا گیا ہے ۔ جہانگیرہ چوک میں مفاد پرست ٹولہ دھرنا دینے کا شوق پورا کر لیں ۔فنڈ کو ذاتی مفاد میں خرچ ہونے نہیں دینگے ۔ اکوڑہ میں سابقہ مذبح خانے پر خرچ ہونے والے 25 لاکھ روپے فنڈ کا انٹی کرپشن نوٹس لیں تحصیل ناظم محمد صادق خان ۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک نیبر ہوڈ نمبر 3 کے جنرل کونسلر محمد نواز کی سربراہی میں جنرل کونسلروں کی وفد نے تحصیل ناظم محمد صادق خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم نے کہا ۔کہ اللہ کے فضل کرم سے تحصیل میں واقع تمام سرکاری دفاتر۔تھانے پٹوار خانوں میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے جس کا واضع ثبوت تحصیل جہانگیرہ کی گزشتہ چند ماہ میں ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ روپے کی ہونے والی امدن ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست تولہ جو ہم پر الزام ترشی کرکے اپنا اور عوام کا قیمتی وقت ضائع کرنے میں لگے ہو ئے ہیں وہ ٹولہ اپنے گریباں میں جھانگ کر دیکھے اور اپنا الو سیدھا کروانے کے لئے فنڈ کو اپنے ذاتی استعمال میں لانے کے لئے جہانگیرہ چوک میں دھرنہ دینے کی دھکمیاں دے رہے ہیں یہ مفاد پرسٹ ٹولہ اپنا شوق پورا کر لیں انہوں نے کہا ہماری پارٹی PTI کا منشور ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف دینا ہے جس کے لئے پارٹی اور کارکن دن رات مشغل عمل ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا تحصیل نائب ناظم اور کونسلروں سے مشاورات کے بعد تحصیل جہانگیرہ کو ہونے والی 6 کروڑ روپے امدن کو ہم نے تحصیل جہانگیرہ میں واقع 12 یونین کونسل جس میں اکوڑہ خٹک( میرہ) اکوڑہ خٹک( سٹی ) مصری بانڈہ ۔نظام پور۔ ادم زئی۔ شیدو وغیرہ شامل ہیں ہر یونین کونسل کو ترقیاتی کاموں کے لئے 50 لاکھ روپے فنڈ ریلز کر دیے گئے ہیں فنڈ سے یونین کونسلوں میں پینے کے لئے صاف پانی۔ نالیوں کی مرمت ۔فرش بندی ۔ہینڈ پمپ اور یوتھ کے لیے سپورٹ کا سامان وغیرہ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں اکوڑہ خٹک میں مذبح خانے کو سابقہ ناظم کی ملی بھگت کے باعث اکوڑہ خٹک کے قصاب برادری مذبح خانے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ ناظم دور میں ناظم نے مذبح خانے کے کیس میں مخالفین سے گٹھ جوڑ کے باعث مذبح خانے کا کیس ہار چکے ہیں جبکہ مذبح خانے کی تعمیر اور مرمت کی مد میں سابقہ ناظمین25 لاکھ روپے کا فنڈ کاغذی کاروائیوں میں ہڑپ کر چکے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن پشاور خیبر پختوں خواہ۔نیب سے از سر نو تحقیقات کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔