سخاکوٹ ، یوسی سخاکوٹ خاص میں پورا محلہ مجبور آباد جماعت اسلامی میں شامل

سخاکوٹ ، یوسی سخاکوٹ خاص میں پورا محلہ مجبور آباد جماعت اسلامی میں شامل

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) یوسی سخاکوٹ خاص میں پورا محلہ مجبور آباد جماعت اسلامی میں شامل ۔عوام ساتھ دیں تو کرپشن فری پاکستان تحفہ میں دینگے۔مولانا جمال الدین امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال ا لدین نے سخاکوٹ خاص میں محلہ مجبور آباد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ساتھ دیں تو قوم کو کرپشن فری پاکستان تھفہ میں دینگے۔جماعت اسلامی کی ماضی بے داغ اور روز روشن کی طرح عیاں ہے۔آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے اور حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی۔اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے منتخب نمائندوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑا ہے۔عوام کی آئے روز جماعت اسلامی میں شمولیت عوام کا جماعت پر اظہار اعتماد ہیں۔تقریب سابق تحصیل کونسل امیدوارجاسم علی ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرخائستہ رحمان لالا، محمد عالم،فقیر خان لالا،اسد خان،شاکراللہ بابو، طماش خان،سردار عالم، موسیٰ خان،عبدالحکیم خان،آمجد علی، ندیم خان،اصغر خان،موسیٰ جان،گل حکیم،عیسیٰ خان،حبیب الرحمان،ذاکراللہ اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اور اس بات کا عزم کیا کہ ہمارا جینا اور مرنا جماعت اسلامی کے ساتھ ہوگا

مزید : کراچی صفحہ آخر