صوابی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے سالانہ اجتماع کی تیاریاںآخری مراحل میں

صوابی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے سالانہ اجتماع کی تیاریاںآخری مراحل ...

چھوٹا لاہور(تحصیل رپورٹر) صوابی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سالانہ اجتماع کی تیاریاں تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں لوگوں کی آگاہی کیلئے دینی فریضہ کے جذبہ کیساتھ کارنر اجتماعات کا سلسلہ بدستورجاری ہے ضلعی اکابرین شیخ مولانا اعزازالحق، مفتی نصیر محمد حقانی، مفتی عابد وہاب حقانی،مولانا صابر شاہ، ڈاکٹر فضل رحمانی اور مولانا فیضان الحق مجددی کی سرپرستی میں کارنر اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں اس ایمان افروز اجتماع میں صوابی کے علاوہ ملحقہ اضلاع اور پنجاب سے بھی عاشقان رسولﷺ کی بھرپور شرکت متوقع ہے اجتماع سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین مولاناقاضی احسان الحق، مفتی راشد مدنی، صاحبزادہ مولانا شہاب الدین اور شہاب الدین پوپلزئی کے علاوہ دیگر مرکزی و صوبائی اکابرین ومبلغین خطاب بھی فرمائیں گے اس سلسلے میں مولانا فیضان الحق مجددی نے بتایا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت رکھنا ، اسکا تحفظ کرنا اور اس عقیدہ سے منکرین کے ناپاک عزائم سے دوسرے مسلمانوں کو آگاہ رکھنا سب مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ مسلمانوں کی آگاہی کیلئے یہی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں اس ضمن میں صوابی کا سالانہ اجتماع 13 مارچ کو بمقام مدرسہ احیا ء القرآن منعقد ہوگا جسمیں ضلع صوابی کے تمام مسلمانوں کو اس باعث خیر وبرکت مجلس میں ایمانی ولولہ اورجوش وخروش کیساتھ بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر